اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم نے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کردیا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کر کے اتحادیوں کو بھی رضامند کریں گے۔

لاہور اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی جبکہ نوازشریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حالات کا انتظار کرنا پڑتا ہے، جو ہم نے کیا اب حالات تبدیل ہوگئے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کے ساتھ فیصلے کرتے ہیں، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے۔پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے سے پہلے ہم ہوم ورک مکمل کریں گے، پہلے مرحلے میں تمام جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کیا اور فیصلہ کیا کہ سلیکٹڈ حکمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جو عدم اعتماد کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور درخواست کرے گی کہ وہ پی ڈی ایم کا ساتھ دیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کے اراکین سے رابطہ نہیں کریں گے، اگر پی ٹی آئی سے کسی نے خود رابطہ کیا تو دیکھیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی۔پی ڈی ایم اجلاس میں اکرم درانی، حمزہ شہباز، مریم نواز ، خواجہ سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ،رانا ثنااللہ شریک ہوئے جبکہ اسحاق ڈار، عابد شیر علی، آفتاب شیر پائو سمیت دیگر رہنما ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker