پاکستانصحت

عاصم رؤف ڈریپ کے مستقل چیف ایگزیٹو آفیسر تعینات

اسلام آباد ۔۔۔ حکومت نے عاصم رؤف کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) کا مستقل چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا ہے ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی طرف سے منظوری کے بعد وزارت قومی صحت وخدمات نے عاصم رؤف کی بطور مستقل سی ای  او ڈریپ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عاصم رؤف کی تعیناتی 5فروری 2022سے  تین سال کے عرصے کیلئے ہو گی ۔ واضح رہے کہ عاصم رؤف سابق سی ای او اختر حسین کی برطرفی کے بعد  سے قائم مقام سی ای او کی ذمہ داریاں ادا کرتے آرہے تھے ، ماضی میں عاصم رؤف کا نام نیب کیس اور ادویات مہنگی کرنے کے سکینڈل سے بھی جڑا رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker