پاکستانتجارت

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملک میں زراعت بالخصوص کپاس کی پیداوار بڑھانے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا  استعمال ناگزیر ہے۔ حکومت کسانوں کو جدید زرعی آلات، معیاری بیج اور کھاد پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔ کسان کارڈ کی بدولت سبسڈی کا اصل فائدہ کسان کو ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین بنائے جایئں اور تمام شراکت داروں سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس نے کپاس کے معیاری بیج کی پیداوار کو جلد ممکن بنانے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی  کے قیام کی منظوری دیدی ۔اجلاس میں پاکستان کاٹن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیدی۔  اتھارٹی  معیاری بیج کی فراہمی،  مانیٹرنگ  اور پیداوار بڑھانے کے لیے تحقیق  کرے گی۔ اجلاس نے کپاس اگانے والے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے نئے قوانین  بنانے کی بھی منظوری دی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کے اس وقت 4.17ملین ٹن گندم  کا اسٹاک موجود ہے۔ کھاد پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں  مل کر 15.5 ارب روپے سبسڈی فراہم کر رہی ہیں۔  وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق  فارمرز فورم کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے  جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے  غذائی تحفظ کر رہے ہیں۔ اس فورم کا  مقصد پالیسی  امور میں کسانوں کی نمائندگی کو یقینی بنانا  اور ان کے مسائل جلد حل کرنا ہیں۔ وزیر اعظم نے قومی کپاس کانفرنس منعقد کرانے کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے ملک میں ڈے ای پی کھاد کی مقامی پیداوار کے لیے  پلانٹس لگانے کے لیے فیزیبیلٹی مرتب کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں  وفاقی وزراء شوکت ترین، سید فخر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داود،  وزیر زراعت پنجاب سیدحسین جہانیاں اور سینئر حکام شریک ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker