اہم خبریںپاکستانصحت

ملک میں ایک روز میں کورونا سے مزید48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد ،ملک میں ایک روز میں کورونا وائرس سے 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6373نئے کیسز آئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ نو چار فیصد رہی۔ 1618مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ نے کہا کہ کورونا کیسز میں مزید کمی لانے کیلئے مختلف سیکٹرز کے لئے اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اور احتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلا وکو روک سکتے ہیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کے 2,031 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 485,856 ہو چکی ہے۔ اب تک صوبہ بھر میں 451,063 مریض سرکاری ہسپتالوں سے علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 21,577 ہو گئی ہے۔عمران سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث لاہور سے 8، راولپنڈی سے 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد سے 2 دو جبکہ رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ رحیم یار خان میں 131، ملتان میں 118، فیصل آباد سے 105، سیالکوٹ سے 57جبکہ گوجرانولہ سے 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہاولپور سے39، شیخوپورہ سے 29، جہلم اور حافظہ آباد سے23 تئیس جبکہ سرگودھا سے 21 اور میانوالی سے کورونا کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker