
اسلام آباد،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے پیرا سیٹا مول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان کر دیا ۔
جمعرات کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پیرا سیٹا مول کی قلت کی بڑی وجہ بڑے مینوفکچرز کی طرف سے پیداوار میں 13فیصد کمی ہے ، آئندہ کچھ ہفتوں میں دوا کیلئے دستیاب خام مال کی فراہمی بہتر ہو جائے گی ، دریں اثنا صارفین نے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پیرا سیٹا مول کی گھروں میں ضرورت سے زیادہ ذخیرہ اندورزی سے گریز کریں ۔ڈریپ نے میڈیکل سٹورز،فارمیسیز ،ہول سیل ڈسٹری بیوٹر کو بھی متنبہ کیا ہے کہ وہ اس نازک لمحے میں دوا کی قلت متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں ، دوا کی غیر قانونی ذخیرہ اندوز ی قابل سزا جرم ہے اور ایسا کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا ئے گی ۔