
اسلام آباد ،پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنی گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ ( گو) نے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد تک کا اضافے کا اعلان کیا ہے ۔
سی ای او خالد ریاض نے تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ”گو تیزی سے ترقی کرتی ہوئی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارے کے طور پر اور وزیر اعظم عمران خان کی اپیل کے جواب میں ہم تنخواہوں کا نظر ثانی شدہ ڈھانچہ نافذ کررہے ہیں ۔اس عمل سے تنخواہوں میں 50فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ ہم نہ صرف اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنارہے ہیں کہ ہمارے ڈیلر پارٹنرز اور ٹھیکیدار بھی ایسا ہی اقدام کریں جسکی بدولت20ہزار سے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز کو فائدہ پہنچے گا ۔ اس اقدام سے توقع ہے کہ فرنٹ لائن ورکرز جو چاہے براہ راست یا ٹھیکیداروں کے ذریعے کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں، وہ ہر ماہ کم از کم 30 ہزار روپے کمائیں گے ۔کمپنی تنخواہوں میں نظرثانی سے ہونے والے اضافی اخراجات خود برداشت کرے گی ۔اس کے علاوہ کمپنی اپنے ڈیلر پارٹنرز کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھی کام کرے گی کہ اس اقدام کو پورے GO ریٹیل نیٹ ورک میں پھیلایا جائے۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ اس اقدام کے نتیجے میںایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کی زیادہ آمدنی ہوگی۔گوکی اس وقت 950سے زائد ریٹیل آئوٹ لیٹس فعال ہیں اور اس کے پاس دوسرا بڑا اپ کنٹری سٹوریج نیٹ ورک موجود ہے۔ کمپنیM4ورM5 موٹر ویز پر موجودگی کے ساتھ ملک میں کمپنی کے زیر ملکیت اور زیر انتظام ( COCO) ریٹیل آئوٹ لیٹس کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی حامل ہے۔