اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کل بہاولپور میں قومی صحت پروگرام کا اجرا کریں گے

اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان کل بہاولپور ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وزیر اعظم نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کریں گے۔

قومی صحت کارڈ کا اجرا خیبر پختونخوا، پنجاب ، اسلام آباد، ضلع تھر پارکر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں کیا جاچکا ۔بہاولپور ڈویژن میں شامل اضلاع رحیم یار خان، بہاولپور اور بہاولنگر کے 1 کروڑ 5 لاکھ سے زائد افراد کی شمولیت کے بعد پنجاب میں قومی صحت کارڈ سے مستفید ہونیوالے اہل گھرانوں اور افراد کی تعداد میں 63 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔قومی صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ایک انقلابی اقدام ہے جس کی بدولت 10 لاکھ روپے تک علاج سرکاری و منتخب پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی۔ وزیر اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker