اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی ،سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی،دہشتگرد مبین عرف مجروح مارا گیا،بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود قبضے میں لے لیا گیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا جس کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا،مبین سیکیورٹی فورسز پر حملوں،ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker