اہم خبریںپاکستان

ایف آئی آے کمرشل بنکنگ سرکل پشاور کی دسمبر وجنوری کی کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے ڈاکٹر ثنااللہ عباسی صاحب اور ڈائریکٹر کے پی کے مجاہداکبرصاحب کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی آے کمرشل بنکنگ سرکل پشاور نے ایف آئی اے کمرشل بنکنگ سرکل پشاور نے غیرقانونی حوالہ ہنڈی کے کاروبار اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے بھر پور عملی کاروائیاں کی ہیں، جس سے کافی حد تک اس غیرقانونی جرم میں کمی ہوئی ہے اور ان بھرپورکاروائیوں سے ملزمان کی گرفتاریاں اور غیرقانونی رقومات برآمدگی کی ہیں ۔ گزشتہ دو ماہ (دسمبر اور جنوری) کے دوران ایف آئی اے کمرشل بنکنگ سرکل پشاور نے 50 ریڈ کئے ہیں، جس میں 57 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ان ملزمان سے مبلغ 98ملین روپے کی ملکی و غیرملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔ اسی عرسہ کے دوران منی لانڈرنگ کی 110 انکوائریاں مکمل کی گئیں، 130 مقدمات کے عبوری اور مکمل چالان عدالتوں میں جمع کرائے گئے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جاسکے اور ان کو کیفرکردارتک پہنچایاجاسکے۔ ایف آئی اے بنکنگ سرکل پشاور نے طوخم بارڈر پر ایک دن میں 17 ریڈ کئے اور 17ملزمان کوگرفتارکیا، اسکے علاوہ چوک یادگار پشاور میں 16ریڈ کرکے 17ملزمان کو گرفتارکرکیان سے مبلغ اڑھائی کروڑکی رقم برآمدکی۔جنوری2022میں دو ایسے ملزمان گرفتار کئے جوکہمنی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھے جن کے اکانٹس گزشتہ 5سال سے تقریبا 3ارب روپے کی ملکی اور غیرملکی ٹرانزیکشن میں ملوث تھے۔ ملزم ضیااللہ خان کو موٹروے پرگرفتارکیاگیا، جس سے75310یورو، 40500ڈالر اور 13300ملائیشن رنگٹ برآمدہوئے، جوکہ غیرملکی کرنسی کے غیرمجاز خرید و فروخت میں ملوث تھا۔ پشاور ائرپورٹ سے ایک ملزم سے 190000سعودی ریال برآمد ہوئے جن پرمقدمہ درج رجسٹر کیاگیا۔مذید یہ کہ پشاور ائرپورٹ سے جعلی کرنسی کا ملزم بھی گرفتارکیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker