اہم خبریںبین الاقوامی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور سیاہ دن، قابض فوج نے 5نوجوانوں کو شہید کر دیا

سرینگر،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظلم کی داستان رقم کرتے ہوئے مزید 5 نوجوانوں کو شہید کر دیا،سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ، کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے،بھارتی فوج کے اقدام کے خلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، مظاہرین بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں پلوامہ اور بڈگام اضلاع میں 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے نائرہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا اور بڈگام کے علاقے چرار شریف میں آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا۔واضح رہے گزشتہ اتوار کو بھی قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں سرچ آپریشن کے نام پر داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے گھر گھر تلاشی لی اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker