
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت دورہ چین کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مشیرتجارت عبدالرزاق داود، قومی سلامتی مشیر ڈاکٹر معید یوسف، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، معاون خصوصی سی پیک خالد منصور اور سینئر افسران شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو دورہ چین کے دوران سرمایہ کاری، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور برآمدات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے ٹھوس منصو بوں پر چینی حکام سے جاری گفت و شنیدپر بریفنگ دی گئی۔