اہم خبریںپاکستان

200 پولیس اہلکاروں کو کورونا کی زائد المیعاد ویکسین لگادی گئی

خیر پور، خیرپور پولیس ٹریننگ سینٹر میں 200 پولیس اہلکاروں کو کورونا کی زائد المیعاد ویکسین لگادی گئی۔ ٹریننگ سینٹر میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں نے خود ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ اہلکاروں کا مقف ہے کہ ویکسین پر دسمبر 2021 تک قابل استعمال ہونے کی میعاد لکھی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر کامران فضل نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کامران فضل کا کہنا ہیکہ ویڈیو میں جو تفصیلات فراہم کی گئیں ہیں اس کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈسٹرک ہیلتھ آفس خیرپور کے توسط سے ویکسین متعلقہ ادارے نے فراہم کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker