
اسلام آباد(آئی پی ایس )سی ڈی اے ،اسلام آباد ہائی وے پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کے موثر قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسپریس وے کے کورال تا روات تک منصوبے کے حصے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج پر کام پہلے ہی مکمل کیا جا چکا ہے تاہم ریلوے پل، بھنڈار پل اور سواں پل کام ابھی جاری ہے۔ ایک پالیسی کے تحت کورنگ تا سواں تک ایکسپریس وے پر کام سی ڈی اے ایف ڈبلیو او کے ذریعے 2اعشاریہ23 بلین کی لاگت سے کام کر رہی ہے۔ اس میں پی ڈبلیو ڈی انٹرچینج کے ساتھ 1اعشاریہ93 کلومیٹر سڑکیں، سروس روڈز شامل ہونگی۔ اس منصوبے میں چار لینز ہونگی۔ 2 لینز ہیوی ٹریفک کے لیے 2 جبکہ عام ٹریفک کے لیے 2 سروس لینز مختص ہوں گی۔منصوبے کے آخری مرحلے میں سواں پل کی تعمیر شا مل ہے جو جون 2022 میں پی ایس ڈی پی کے ایک حصے کے طور پر شروع کیا جائے گا جبکہ ڈی ایچ اے انٹرچینج کی تعمیر ڈی ایچ اے اتھارٹی کرے گی ۔اس طرح اسلام آباد ہائی وے شروع سے آخر تک ٹریفک کی روانی کا مسئلہ 30 جون 2023 تک ختم ہو جائے گا۔