اہم خبریںپاکستان

گندم افغانستان بھجوانیکا معاملہ،بھارتی حکومت کی معلومات کا انتظار ہے، پاکستان

اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان نے بھارت کی جانب سے واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان 50 ہزار ٹن گندم بھجوانے کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان پہلے ہی انسانی امداد بھجوانیکی منظوری دے چکا ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ پہلی کھیپ سے متعلق گزشتہ 2 ہفتوں سے بھارتی حکومت کی طرف سے معلومات کا انتظار ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد افغانستان بھیجے گا۔ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان سے دو ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے بھارتی امداد بھیجنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن بھارتی گندم اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیجی جائے گی جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گندم کی فراہمی فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker