بین الاقوامی

چینی حکومت عوامی مقبولیت میں پہلے درجے پر پہنچ گئی

دنیا کی مایہ ناز پبلک ریلیشن مشاورتی فرم ایڈلمین نے ” ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر 2022″ جاری کیا۔ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں چینی عوام کی اپنی حکومت پر اعتماد کی شرح 91 فیصد تک جا پہنچی ہے جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 9 فیصد کا اضافہ ہے ، یوں چین اس لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے اس حوالے سے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 2017 اور 2018 میں بھی "ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر” سے پتہ چلتا ہے کہ چینی عوام کا حکومت پر اعتماد سروے میں شامل دیگر تمام ممالک سے زیادہ ہے۔ 2021 میں چینی عوام کی حکومت پرشرح اعتماد ایک دہائی میں سب سے زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں ، ہارورڈ کینیڈی سکول کے چین میں دس سال تک جاری رہنے والے ایک سروے نتائج کے مطابق چینی عوام کی اپنی حکومت کے حوالے سے شرح اطمینان سال بہ سال 90 فیصد سے زائد رہی ہے جو "ایڈلمین ٹرسٹ بیرومیٹر” کے متعلقہ پول ڈیٹا سے مطابقت رکھتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس کی وجہ یہی ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور چینی حکومت عوام کو اولین حیثیت دیتی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایڈلمین کے سی ای او نے کہا کہ چین نے وبائی صورتحال پر کامیابی سے قابو پایا ہے جس سے چینی عوام کا اپنی حکومت پر اعتماد مزید بڑھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ چین اس وبا کے خلاف جنگ میں دنیا بھر کے دیگر ممالک کی مدد بھی کر رہا ہے جس سے مختلف ممالک کے لوگوں کا اپنی حکومتوں پر اعتماد بھی مضبوط ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker