اہم خبریںپاکستان

پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبریں جعلی ہیں، این سی او سی

اسلام آباد، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے اومیکرون کے باعث پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر این سی او سی نے جعلی ٹوئٹ کا اسکرین شارٹ منسلک کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق جعلی خبرگردش کر رہی ہے۔این سی او سی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے ان جعلی اکائونٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker