
اسلام آباد،اسپیکر اسدقیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔اپوزیشن کے 32 اور حکومت کے صرف 9 ارکان ایوان میں موجود تھے،معطل ارکان کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں آنے پر سخت پابندی لگادی گئی ،اسپیکر نے معطل ارکان کے ناموں کی فہرست پارلیمنٹ کے تمام انٹری پوائنٹس پر رکھوادی ہے۔
پارلیمنٹ بلڈنگ کے مرکزی دروازوں پر بھی سیکیورٹی عملے کے پاس فہرستیں رکھوادی گئیں،اسپیکر قومی اسمبلی نے معطل ارکان کو ایوان میں نہ آنے کی بھی ہدایات کردی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن ممبران نے اپنے سالانہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے ان کی رکنیت معطل ہے، جب تک ممبران اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کراتے ان کی ممبر شپ معطل رہے گی ۔