اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلویز کا بجلی بچت کیلئے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد، پاکستان ریلویز نے بجلی کی بچت کیلئے ریلوے اسٹیشنزپر مرحلہ وار سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، منصوبے کے پیپر ورک کی تیاری پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا، مارچ میں منصوبے کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، سولر پینل لگانے کا فیصلہ پاکستان ریلوے میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری سے بچنے کیلئے اٹھایا گیا ہے ۔

پاکستان ریلوے نے بجلی بچت کیلئے ملک بھر کے 181 ریلوے اسٹیشنزپر سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا، پہلے فیز میں پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان، سکھر، کوئٹہ اور کراچی ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینلز نصب کیے جائیں گے، منصوبے کی تکمیل کے دوسرے فیزمیں دیگر ریلوے اسٹیشنز کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔اس ضمن میں وزارت ریلوے نے تجاویز طلب کر لی ہیں جب کہ مارچ میں اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔اس نظام کی تنصیب سے بجلی کے ساتھ خطیر رقم کی بھی بچت ہو گی۔گزشتہ ہفتے وزیر ریلوے اعظم سواتی نے قائمہ کمیٹی میں ریلوے میں سالانہ اربوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشنز پر سولر پینل نصب کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب منصوبے کے پیپر ورک کی تیاری پر باقاعدہ کام شروع کر دیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker