اہم خبریںپاکستان

میں عمران نیازی کیلئے ایک ڈرانے خواب کی طرح ہوں، شہبازشریف

لاہور،مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں وزیر اعظم عمران خان کے لیے ایک ڈرانا خواب ہوں۔

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے صدر اور پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے ساڑھے تین سال صرف مہنگائی میں اضافہ کیا ہے، پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومتی نااہلی اور ظالمانہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی اس وقت ہے، یہ عمران خان نیازی اور ان کی حکومت کی بدترین غفلت اور کرپشن کا نتیجہ ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈرانے خواب کی طرح آتا ہوں۔ عمران خان اور حکومت نے عوام کے ساتھ بہت بڑاظلم کیا، غربت اور بے روزگاری نے ڈیرے جما رکھے ہیں، پی ڈیم ایم کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کیلئے ہے۔شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ عمران خان آپ کو گرفتار کروانے پر تلے ہوئے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ میں عمران نیازی کو رات کو ڈرانے خواب کی طرح آتا ہوں۔تحریک عدم اعتماد کے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ یہ باہمی مشاورت سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker