
اسلام آباد (آئی پی ایس )کی انتظامیہ اسلام آباد کے سیکٹر I-12 میں باقی ماندہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس ضمن میں ٹینڈرز اخبارات میں شائع کردئیے گئے ہیں۔ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے I-12 کے ترقیاتی کاموں کے لئے 683 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق I-12 کے ترقیاتی کاموں میں سیوریج نیٹ ورک، ڈرینج سسٹم سمیت دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔واضح رہے عرصہ دراز سے جو ترقیاتی کام التوا کا شکار تھے اور جنکو ماضی میں نظر انداز کیا گیا مگر موجودہ سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہاں ترقیاتی کاموں کا نہ صرف اجرا کیا گیا بلکہ اب زیادہ تر کام تکمیل کی جانب گامزن ہے۔