ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک موخر کر دیا گیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کا جائزہ لیا جانا تھا۔