
اسلام آباد ،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا اور وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں حالیہ بارش اور برف باری سے ہونے والے نقصانات اور امداد کی ضرورت پر بات چیت ہوئی ۔
این ڈی ایم اے صوبائی حکام اور پی ڈی ایم اے بلوچستان سے رابطے میں ہے. جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر آرمی اور ایف سی کے دستے پہلے سے ہی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت کے مطابق متاثرین کے لیے امدادی سامان پاک فضائیہ کے C-130 طیارے کے ذریعے روانہ کردیا گیا. امدادی سامان میں نکاسی آب کیلئے پمپ، ٹینٹ، کمبل اور راشن بیگ شامل ہیں۔