اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے ہر منصوبے میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے ہر منصوبے میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے’پنجاب حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے’ سابق دور میں حکومتی سطح پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں’منصوبوں میں شفافیت کو نظرانداز کیا گیا’ ہم نے ساڑھے 3 برس میں عوام کو ریلیف دیا آسانیاں پیدا کی ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر حامد یار ہراج کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے حامد یار کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔عثمان بزدار نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ اپنے فرائض محنت سے سرانجام دیں گے۔ملاقات میں حامد یار ہراج نے نیک خواہشات کے اظہار پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے میرٹ اور شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے، سابق دور میں حکومتی سطح پر میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومت میں منصوبوں میں شفافیت کو نظرانداز کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کے ہر منصوبے میں عوام کی بنیادی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ساڑھے 3 برس میں عوام کو ریلیف دیا ہے اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کی ہیں، آپ عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker