
اسلام آباد، الوداع 2021،پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا پرجوش استقبال کیا گیا ، دنیا بھر میں نئے سال پر جشن ، آکلینڈ ، سڈنی ہاربر پر شاندار لائٹ شو کا اہتمام، برج خلیفہ پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، اسلام آباد،لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں 12بجتے ہی منچلے سڑکوں پر نکل آئے ، مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سال 2021 میں کبھی خوشی کبھی غم،پر مسرت اور مشکل اوقات کا سامنا رہا ،کورونا کے حملے جاری رہے مگر 2020 کی نسبت خوف کم ہوا ،سال کے اوائل میں کورونا ویکسی نیشن کا سلسلہ شروع ہوا، مہنگائی کے حملے صورتیں بدل بدل کر تسلسل سے جاری رہے جس کے بعد اب لوگوں نے نئے سال سے نئی امیدیں اور توقعات وابستہ کر لی ہیں۔نیوزی لینڈ میں 2022کا آغاز پر نئے سال کو وارم ویلکم کیا گیا، آکلینڈ میں شاندار لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا اور منچلوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔گوگل بھی نئے سال کی خوشیوں میں شریک ہے اور اس نے اپنے ڈوڈل کو تبدیل کردیا ۔پاکستان میں بھی 2022کو خوش آمدیدکہا گیا ،اسلام آباد،لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں12بجتے ہی منچلے سڑکوں پر نکل آئے اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔