
اسلام آباد ، مسلم لیگ ن کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا خوف حکومت کو سونے نہیں دے رہا، نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں،عمران نیازی کیلئے پیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے، نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کے واپس آنے کا خوف سونے نہیں دے رہا۔ آپ نے جو کرنا ہے کریں ، جو کہنا ہے کہیں جانا تو پڑے گا۔ راناثنا اللہ نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نالائقی ، نااہلی اور کرپشن کا سونامی لانے والوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سمیت ہر وزیر اور ترجمان کا بیان اور پریس کانفرنس صرف نواز شریف، شہباز شریف ہے عمران نیازی اور پنڈی کے شیطان کو ایک ہی پیغام ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ بونترائے ہوئے ہیں۔ عمران نیازی نے گھبراہٹ میں پارٹی آئین ہی ختم کر دیا ہے۔ اس وقت پی ٹی آئی بطور جماعت قانونا ختم ہو چکی ہے، پوری قوم اپنے قائد محمد نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے چشم براہ ہے۔رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہباز شریف کے خلاف بس الزامات ہی ہیں، ثبوت کوئی نہیں جب وزیراعظم نواز شریف آئیں گے تو عمران نیازی ، شیدا ٹلی اور کرائے کے ترجمانوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔