اہم خبریںپاکستان

چیئرمین سی ڈی اے کا افسران کے ہمراہ نئی ون ونڈو کا دورہ

وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین عامر علی احمد نے جمعرات کے روز اعلی افسران کے ہمراہ نئی ون ونڈو کا دورہ کیا اور نئی ون ونڈو میں دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی کو متعلقہ افسران کی جانب سے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ون ونڈو آپریشن کی دوسری منزل پر ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا جس کو جلد ہی مکمل کرکے آپریشنل کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ نئی ون ونڈو کے قیام سے بہترین ماحول میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسی طرح ون ونڈو کے قیام کا مقصد ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ انتظامی امور میں بہتری کے لئے جنوری کے پہلے ہفتے میں اس پورے سسٹم کو ایک کال لنک کے ذریعے منسلک کیا جائے جس کے زریعے شہریوں سے فیڈ بیک لیا جائے گا۔اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے سائلین کی درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانے میں مدد بھی ملے گی جبکہ سروس ڈیلیوری میں بھی بہتری آئے گی اسی طرح شہریوں کی درخواستوں کو نمٹانے کے ٹائم فریم میں بھی کمی آئے گی اور شہریوں کو قیمتی وقت کے ضیاع سے بچایا جاسکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker