
اسلام آباد (آئی پی ایس )تھانہ سہالہ میں فائرنگ کا واقعہ، ایگل ڈیوٹی پر تعینات دو پولیس جوان کریمینلز سے جہاد کرتے ہوئے زخمی، پولیس جوانوں نے موٹرسائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی جنہوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ سے دو پولیس جوان ذاکر اور یاسر زخمی ہوگئے ،زخمی جوانوں کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔واقعہ تھانہ سہالہ کے علاقہ جی ٹی روڈ پر پیش آیا۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس سینئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ملزمان کو جلد ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔ زخمی جوانوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔دونوں جوانوں کا آپریشن کامیاب ہوگیا ۔ دونوں اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔آئی جی اسلام آباد سمیت افسران ہسپتال میں موجود رہے ۔