اہم خبریںپاکستان

سعودی شوری کونسل کاوفد 3روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا،پرتپاک استقبال

اسلام آباد(آئی پی ایس )سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی قیادت میں سعودی پارلیمانی وفد کی تین روزہ سرکاری دور پر ہاکستان پہنچ گیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہبرادر ملک سعودی عرب کی شوری کونسل کے چیئرمین کا دروہ پاکستان باعث مسرت ہے۔سعودی عرب شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا کہ پاکستان آکر دلی مسرت ہوئی ، پرتپاک استقبال پر پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی سعوی عرب سے گہری وابستگی قابل قدر ہے،دونوں برادر اسلامی ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان رابطوں میں اضافے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker