
مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کوکل جواب دینا پڑے گا، کس کے کہنے پر جھوٹے بیانات دلوائے گئے۔احتساب عدالت اسلام آباد کے باہرسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب حکومت کی مرضی سے ہے اور خاموش بیٹھا ہوا ہے۔ ان کی کرسیوں سے چمٹنے کی عادت نہیں گئی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اب نہ بجلی ہے نہ گیس ہے، آئل ریفائنری بند ہو چکی ہے،ملک میں ہر چیز بند ہو رہی ہے،توانائی کے شعبے میں کرپشن ہی کرپشن ہے،ہم پوچھیں گے کہ فرنس آئل، ایل این جی کا ڈاکہ کس نے ڈالا؟، مہنگائی کا مقابلہ امریکہ سے کیا جاتا ہے،پاکستان میں چار سو بجلی کے یونٹس ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بھارت میں بارہ سو بجلی کے یونٹس ہیں، وزیر توانائی سے پوچھیں کہ بھارت میں فی کس بجلی کی کھپت کیا ہے، وزیر توانائی کہتے ہیں کہ ہمیں بجلی کی ضرورت نہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حالت سب کے سامنے ہیں۔ گالم گلوچ، حملے کرنے کی روایت بھی اسی جماعت نے رکھی تھی۔ ملک کے مسائل کا واحد حل فیئر الیکشن ہے۔