کویت سٹی (آئی پی ایس) کویت میں مقیم تمام غیر ملکیوں کے ڈرائیورنگ لائسنس کی تجدید معطل کردی گئی ہے جبکہ شرائط پر پورا نہ اترنے والوں کے لائسنس ختم کئے جارہے ہیں۔ مقامی اخبار الرای کے مطابق فیصلے پر غیر اعلانیہ نفاذ گزشتہ ہفتے سے ہوگیا تھا جب لائسنس کی تجدید کا پورٹل بند کردیا گیا۔ لائسنس کی تجدید کے پورٹل کو بند کرنے سے غیر ملکی نہ تجدید کرسکتے ہیں، نہ گم شدہ لائسنس کا متبادل نکلواسکتے ہیں اور نہ ہی نئے لائسنس جاری کراسکتے ہیں۔ متعلقہ ادارے نے پورٹل بند کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ غیر ملکیوں کے لائسنس کی نئی شرائط کے اعلان کا انتظار ہے۔ لائسنس جاری کرنے والے ادارے کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’شرائط پر پورا اترنے والے غیر ملکی بھی لائسنس کی تجدید نہیں کرسکتے‘ ۔ دوسری طرف محکمہ ٹریفک نے غیرملکیوں کو بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے سے خبردار کیا ہے۔ محکمہ ٹریفک نے تمام اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے کے خلاف قانون کے مطابق جرمانے نافذ کئے جائیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024