اہم خبریںپاکستانصحت

کورونا کے وار ، 260نئے مریض سامنے آ گئے، 2افراد جاں بحق

اسلام آباد، ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

این سی او سی کے مطابق کوروناسے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 872 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 589 ہے، ملک میں 12لاکھ 91 ہزار 108افراد کورونا سے متاثر ہوئے، 12 لاکھ 52 ہزار 647 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 260 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھے صفر فیصد رہی۔کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں 4 لاکھ 79 ہزار 90 ، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 164، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 80 ہزار 976اوربلوچستان میں 33 ہزار 551 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 259 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 کیسز اور آزادکشمیرمیں کورونامریضوں کی تعداد 34 ہزار 640 ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker