اہم خبریںپاکستانتازہ ترینصحت

پاکستان میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 0.7 پر آگئی

پاکستان میں کورونا کے یومیہ مثبت کیسز کی شرح 0.7 پر آگئی ہے، ایک دن میں صرف 6 اموات اور 302 کیسز ریکارڈ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید6 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات 28 ہزار 849 ہوگئیں۔این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے میں 42 ہزار 895 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے 302 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 0.7 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار 214 تک پہنچ گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 78 ہزار 564 ، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار032 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار825 اور بلوچستان میں 33 ہزار 540 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 172 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار627 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker