اسلام آباداہم خبریںپاکستانتازہ ترین

چیئرمین سی ڈی اے کا راول ڈیم انٹرچینج اور سیونتھ ایونیو انٹر چینج کا دورہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے راول ڈیم انٹرچینج اور سیونتھ ایونیو انٹر چینج کا دورہ کیا،چیئرمین سی ڈی اے نے دونوں منصوبوں پرجاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ راول ڈیم انٹرچینج پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ،راول ڈیم انٹرچینج سائٹ کے اطراف ریفلکٹر لگائے جائیں تا کہ سڑک کو استعمال کرنے والوں کو سہولت میسر ہو ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ راول ڈیم انٹرچینج کی سلپ روڈذ کو رواں ماہ مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھولا جائے،سیونتھ ایونیو پل کو فروری 2022 تک مکمل کرکے ٹریفک کے لئے کھولا جائے،ٹریفک ڈائوریژن سائنز کو واضح جگہوں پر نصب کیا جائے،تعمیراتی کام کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے،منصوبوں کے ساتھ مناسب جگہوں کا انتخاب کر کے شجرکاری کی جائے ۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سیونتھ ایونیو انٹرچینج کی تعمیر اگست 2022 تک مکمل کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker