
راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میدان جنگ میں سخت اورحقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے
جمعہ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چنوکی سیکٹر کا دورہ کیا اور وکٹری شیلڈ مشقوں کا جائزہ لیا، کورکمانڈر گوجرانوالا لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کااستقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف نے گوجرانوالا کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کاجائزہ لیا ،انہیں مشقوں کے مقاصد اور حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی،ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کا مقصد آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کرناہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی تربیت اور پروفیشنل مہارت پر اطمینان کا اظہار کیا،جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے میدان میں حقیقت پسندانہ اور سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی مشقیں فوجیوں کے اعتماد کو بڑھانے، ہم آہنگی اور ان کی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔