اہم خبریںپاکستان

وزیرِ اعظم سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین ، کمسن بیٹے کی ملاقات

اسلام آباد ،وزیرِ اعظم عمران خان نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین کو واقعہ سے متعلق تحقیقات اور تمام تر ممکن مدد کی یقین دہانی کروادی۔

جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے لاپتہ صحافی مدثر نارو کے والدین اور کمسن بیٹے نے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور سیکرٹر ی داخلہ یوسف ندیم کھوکھر بھی شریک تھے ۔ وزیرِ اعظم نے مدثر نارو کے والدین کو واقعہ سے متعلق تحقیقات اور تمام تر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ،اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید تحقیقات کرکے مدثر نارو کے والدین اور بیٹے کو تسلی بخش جواب دینے کی ہدایات جاری کیں،مدثر نارو کے والدین نے وزیرِ اعظم کی یقین دہانی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker