اہم خبریںپاکستان

وفاقی کابینہ ،جنوری میں 30فیصد سستا راشن پروگرام لائیں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والی وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران سانحہ سیالکوٹ کی بدنامی کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔ کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران 17 نکاتی ایجنڈے پر غور بھی کیا گیا۔ افغان باشندوں کو کسی تیسرے ملک میں جانے کے لیے زمینی یا فضائی محفوظ راستہ دینے کا معاملہ موخر کر دیا گیا، گیپکو اور ٹیسکو کے سی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ وفاقی کابینہ نے پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں اضافے کی منظوری دے دی۔دوسری طرف کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کہا کہ الیکٹرنک ووٹنگ مشین لانے کا مقصد صرف شفاف الیکشن کرانا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نجانے کیوں ای وی ایم کی مخالفت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز اپنے پاپا کی پارٹی کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینا چاہتے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا ہمارا منشور ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے کیوں صرف پی ٹی آئی پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرے، الیکشن کمیشن کو ای وی ایم سے متعلق اپنی تسلی کرنی چاہیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگلے سال جنوری سے 30 فیصد سستا راشن پروگرام لا رہے ہیں، کراچی کے سوا پورے ملک میں چینی 90 روپے فی کلو گرام دستیاب ہے، چینی کی قیمت میں تین سے چار روپے مزید کمی آ سکتی ہے، اسی طرح کھاد کا بھی معاملہ ہے، عالمی سطح پر کھاد کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا لیکن ملک میں کھاد کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔وزیر اطلاعات نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کی جانب سے جنید صفدر کی شادی کی تقریب میں گیت گانے کی تعریف کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز نے اچھا گایا، اچھی بات ہے خاندانی محفلوں میں انجوائے کرنا چاہیے، ہمارا ن لیگ کی قیادت سے سیاسی اختلاف ہے، ہمارا اعتراض یہ ہے کہ ہمارے پیسوں سے شادیاں نہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker