اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ ، پی اے آر سی ملازمین کی بحالی کالعدم قرار دیدی گئی

اسلام آ باد،اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے 68 ملازمین کی بحالی کالعدم قرار دے دی ہے۔

عدالت کے مطابق پبلک اکاونٹس کمیٹی یا نیشنل اسمبلی بغیر قانون سازی کے صرف ہدایات سے ایگزیکٹو اختیار استعمال نہیں کر سکتی۔ وکیل شاہ خاور نے کہا کہ بورڈ کو بھیج دیں اس کو یہ معاملہ دیکھنے دیں،آپ کی عدالت سے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ مرسی کورٹ نہیں ہے یہ کورٹ آف لا ہے ، بورڈ کو بھیجنے کی ضرورت ہی نہیں ہم دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ عدالت نے 25 اگست 2021 کے نوٹیفیکیشن کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دے دیا ، 25 اگست کے نوٹیفیکیشن میں ملازمین کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ہدایت پر بحال کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ملازمین کی بحالی کے خلاف درخواست گزاروں کی جانب سے عمر اعجاز گیلانی نے کیس کی پیروی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker