بین الاقوامی

بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کتنے دن قیام کر سکتے ہیں؟

ریاض (آئی پی ایس) سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین سعودی عرب میں 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں، جو عمرہ ویزہ کی میعاد ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے بیان میں کہا کہ وزارت صحت کے مقرر کردہ ضوابط کے مطابق جو لوگ 18 برس یا اس سے زیادہ عمر کے ہوں گے وہی عمرے پر آسکیں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ 18 برس سے کم عمر کے افراد کو عمرہ پر آنے کی اجازت نہیں ہے۔ وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ جن ممالک سے عمرہ پر آنے کی اجازت دی گئی ہے وہاں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ مملکت میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں۔ بیان میں مزید لکھا تھا کہ جو لوگ دونوں خوراکیں لیے ہوئے ہوں گے انہیں براہِ راست عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ مملکت پہنچنے پر انہیں ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں کرنا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker