اہم خبریںپاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز ملک بھر میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے، ترجمان

اسلام آباد،ترجمان یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ ملک میں فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کرونا وائرس کی وبا کے پھیلا ئو کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ نے ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رکھے اوریوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے کرونا وبا کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کی، اس دوران یوٹیلیٹی اسٹورز نے کرونا وبا کی مد میں اضافی فنڈز کا استعمال نہیں کیا۔

حکومت پاکستان نییوٹیلیٹی اسٹورز کی آٹو میشن کی مد میں 2 اعشاریہ 3ارب روپے مختص کیے تھے، جبکہ سبسڈی کی مد میں 7 اعشاریہ 7ارب روپے دیے گئے تھے۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی اشیائے خوردونوش جن میں آٹا، دالیں، چاول، گھی اور چینی شامل ہیں پر سبسڈی تاحال جا ری ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز نے 8جنوری2020 سے شروع ہونے والے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 90لاکھ سے زائد گھرانوں کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA)سے منظور شدہ اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کرتا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے صارفین کو یقین دہانی کرواتا ہے کہ فراہم کردہ اشیا کی کوالٹی PSQCAکے متعین کردہ معیار کے مطابق ہے۔ مزید براں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی کوالٹی کا معیار جانچنے کے لیے مثر کوالٹی کنٹرول سسٹم کام کر رہا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت پاکستان کے جاری کردہ اسٹینڈرڈز کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین کے تحت ٹینڈرز کے ذریعے چینی، چاول اور دالوں کی خریداری کرتا ہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker