اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک پر براہ راست عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور آج سے 6ممالک سے مسافر براہ راست مملکت میں داخل ہو سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کے دروازے کھل گئے، آج سے پاکستان سمیت چھ ممالک کے افراد براہ راست سعودی عرب جاسکیں گے اور 18 سال سے زائد عمر کے افراد عمرے کی ادائیگی کرسکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان سمیت 6ممالک پرعائد سفری پابندیاں آج ختم ہوگئیں، سعودی حکام کے مطابق ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔حکام نے کہا ہے کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا، پابندی سے مستثنیٰ دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں۔خیال رہے پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے ہفتے میں 35پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے ، یہ پروازیں سعودی شہروں جدہ، ریاض، دمام اور القسیم کے لیے چلائی جائیں گی، جو پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور سے روانہ ہوں گی۔واضح رہے سعودی عرب نے چندروزقبل پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker