اہم خبریںپاکستان

پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،نوٹیفکیشن جار ی

لاہور ،پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ،نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سید علی مرتضیٰ سے چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کاعارضی چارج واپس لے لیا گیا ہے جبکہ ممبر انسپکشن ٹیم کوکب ندیم وڑائچ کو چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین طارق علی بسرہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،طارق علی بسرہ کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)منڈی بہائوالدین احسان الحق ضیا کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔سیکشن افیسر بلال زبیر کا اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے آئی اینڈ سی ونگ ایس گاڈ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر خضر حیات کا بھی تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ ون تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ زونیرا آفتاب کو اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی صدر تعینات کر دیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہائوالدین امتیاز علی کوبھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ، امتیاز علی کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker