اہم خبریںپاکستان

صاف، شفاف انتخابات جمہوریت کی بقا و استحکام کی بنیاد ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ صاف، شفاف اور ساکھ کے حامل انتخابات جمہوریت کی بقا و استحکام کی بنیاد ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز مروجہ نظامِ انتخاب کو نقائص سے پاک کرنے میں نہایت معاون ثابت ہونگی،ووٹ کا حق ملنے سے ملکی تعمیر میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت پختہ ہوگی۔

پیر کو چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سینیٹر سیف اللہ خان نیازی نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کی تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے اہداف پر بھی خصوصی بات چیت کی گئی ۔ صدر مملکت نے وفاقی حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز اور سمندر پار پاکستانیوں کو حقِ رائے دہی کی فراہمی کیلئے کی جانے والی قانون سازی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صاف، شفاف اور ساکھ کے حامل انتخابات جمہوریت کی بقا و استحکام کی بنیاد ہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز مروجہ نظامِ انتخاب کو نقائص سے پاک کرنے میں نہایت معاون ثابت ہونگی، الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حق میں قانون سازی سے پارلیمان نے نئے جمہوری دور کی بنیاد رکھی ہے، ووٹ کا حق ملنے سے ملکی تعمیر میں سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت پختہ ہوگی، پائیدار ترقی کیلئے مقامی حکومتوں کے نظام میں جدت اور عوامی شراکت کیلئے بھی اسی جذبے سے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ملاقات میں گورنر سندھ کی جانب سے قمبر شہداد کوٹ میں رانا سخاوت کے قتل پر مفصل بریفنگ بھی دی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker