اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرادی

اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے میں رپورٹ تیار کرکے الیکشن کمیشن کو جمع کرا دی۔ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے رپورٹ میں اپنی سفارشات الیکشن کمیشن کو پیش کردیں،سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو الیکشن کمیشن اوپن سماعت میں فریقین کے سامنے رکھے گا۔خیال رہے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی نے 2018 میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا،پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی سکروٹنی کمیٹی کے 80 سے زائد اجلاس ہوئے،پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے کی سکروٹنی کمیٹی کا آخری اجلاس 12 اگست کو ہوا تھا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ پر آخری سماعت اپریل 2021 میں کی تھی۔درخواستگزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی 2 ارب سے زائد ممنوعہ فنڈنگ کی نشاندہی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker