
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کو بجلی کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کردی ہے، جس پر نیپرا کل سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔سی پی پی اے کے مطابق اکتوبر میں ڈیزل سے 25روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ گذشتہ ماہ فرنس آئل سے22 روپے21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی تھی۔سی پی پی اے نے بتایا کہ اکتوبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد رہی جبکہ گذشتہ ماہ کوئلے سے بجلی کی پیداوار 16.69 فیصد رہی تھی۔سی پی پی اے نے مزید بتایا کہ فرنس آئل 10.88,ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداوار 0.51 فیصد رہی جبکہ گیس 9.67 اور ایل این جی سے 23.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔