
اسلام آباد،وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک میں رکھنے کے معاہدے کی منظوری دے دی،کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے معاہدے کی منظوری دی۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکومت نے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کا وعدہ کیا تھا۔معاہدے کے متن کے مطابق سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک میں ایک سال کے لیے جمع رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اس رقم پر سعودی حکومت کو سالانہ 4 فیصد منافع ادا کرے گا۔سعودی حکومت کے ساتھ نعاہدے کا ڈرافٹ وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس کو بھجوایا گیا۔وزارت قانون اور اٹارنی جنرل آفس نے معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا۔قانونی رائے کے بعد معاہدے کی کاپی وفاقی کابینہ کو منظوری کے لیے بھجوائی گئی تھی ۔کابینہ نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے ملنے والے 3 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں رکھنے کی منظوری دی۔