اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیب ترامیم میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کا معاملہ شکوک پیدا کررہا ہے،خواجہ سعد رفیق

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قانون و انصاف کمیٹی میں اپوزیشن کی حاضری 100 فیصد تھی،ہمارا اعتراض آرڈیننس جاری کرنے کے طریقہ کار ہے،نیب ترامیم میں ریٹائرڈ ججز کی تقرری کا معاملہ شکوک پیدا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر قانون کو روکتے رہ گئے اور چیئرمین کمیٹی کو رائے شماری کا کہتے رہے،آج حکومت کو واضح شکست ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی رہنما سید نوید قمرنے کہا کہ ایکسٹینشن مخالفین کو زدو کوب کرنے کے لیے کی جاتی ہے،جن تک حکومت کی مرضی کا بندہ نہیں ملے گا تو موجودہ چیئرمین چلتا رہے گا،نیب قانون صاف شفاف ہونا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیڈ لاک آئین میں نہیں بلکہ اسکی ذات میں ہے جو مشاورت کرنا نہیں چاہتا،جب ایک بندہ کہے گا کہ میں اپوزیشن لیڈر سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو راستہ کیسے نکلے گا۔عالیہ کامران نے کہا کہ آج اگر ووٹنگ ہوتی تو نیب ترمیمی بل اسمبلی میں جاتا ہی نہیں،وزیر قانون نے آج کمیٹی سے راہ فرار اختیار کی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker