
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم نے ایوب افریدی کو مشیر مقرر کر دیا۔ ایوب آفریدی وزیراعطم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز مقرر ۔کابینہ ڈویژن نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ ایوب افریدی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔یادرہے کہ ایوب آفریدی نے سینیٹر کے عہدے سے استعفی دیدیا ۔چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوب آفریدی کا استعفی منظور کرلیا۔ چیرمین سینیٹ کی منظوری کے بعد سینٹ سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ایوب آفریدی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو استعفی پیش کیا لیکن مشترکہ اجلاس کے باعث انتظار کا کہا گیا، میری سینیٹ کی نشست وزیراعظم کی امانت تھی، خوشی کے ساتھ واپس کیا، وزیراعظم کے صوابدید ہے جس کو چاہے ذمہ داری دے، اگر وزیراعظم کوئی ذمہ داری نہیں بھی دینگے تو تب بھی کوئی اعتراض نہیں، مجھے موقع دیا گیا تو قوم و ملک کی خدمت کرونگا۔