اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو ٹھیک ہوجائیں گے، اسد عمر

پشاور (آئی پی ایس ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں،پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو ٹھیک ہوجائیں گے۔ پشاور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سردیوں میں مختلف بیماریاں آتی ہیں، گزشتہ 3 سال سے سردیوں میں پی ڈی ایم کی بیماری آرہی ہے، پی ڈی ایم کو ویکسین لگے گی تو ٹھیک ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی زندگی بہتر کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کی ڈیل پر شوکت ترین ہی بتا سکتے ہیں، پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات رواں سال 3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے، آئی ٹی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا، شہروں میں کنسٹرکشن انڈسٹری پر توجہ دی، آئی ٹی کے شعبے میں گروتھ نظر آرہی ہے، حکومت نے زراعت پر توجہ دی، تاریخی پیداوار ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker