اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے کاپاکستان آسٹریلیا فائنل میچ دیکھانے کیلئے بڑی سکرینز کا اہتمام

 اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) شہریوں کو تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھا رہا ہے، اسی سلسلے میں اسلام آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں واقع ایمفٹی تھیٹر میں پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کو براہِ راست دیکھانے کے لئے بڑی سکرین کا اہتمام کیا گیا۔ شہریوں کی کثیر تعداد نے میچ سے لطف اندوز ہونے کے لئے فیملیز کے ساتھ شرکت کی۔ کرکٹ میچ شروع ہونے سے تیس منٹ قبل ایمفٹی تھیٹر کو عوام الناس کے لئے کھول دیا گیا تھا۔شہریوں نے سی ڈی اے کی طرف سے میچ دکھانے کے لئے کئے گئے خصوصی انتظامات کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker