اہم خبریںپاکستان

سی ڈی اے ، ای الیون مارگلہ ری ٹریٹ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری

 اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے کے چیئرمین کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکٹر ای الیون مارگلہ ری ٹریٹ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔واضح رہے گزشتہ ہفتے مزکورہ علاقے میں چیئرمین سی ڈی اے نے اعلی افسران کے ہمراہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا تھا اور مکینوں کے مسائل کو سننا تھا۔ اس سلسلے میں مارگلہ ری ٹریٹ کے علاقے میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ شعبوں کو دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت، کمرشل ایریا کی ازسرنو تعمیر، پانی، سیورج، سینی ٹیشن بشمول سٹریٹ لائٹس اور سڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، اس ضمن میں مارگلہ ری ٹریٹ کے علاقے کو سر سبز رکھنے کے لئے انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے شجرکاری سمیت پارکس کے تعمیراتی کام کے لئے مختص ٹیمیں بھی مصروف عمل ہیں جبکہ خیابان اقبال الیونتھ ایونیو تا سیکٹر ڈی ٹوئیلو کی مرکزی شاہراہ جو تقریبا چار کلومیٹر ہے کیلئے بھی جلد ٹینڈر جاری کردیا جائے گا، انتظامیہ کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی نگرانی اور رابطے کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker